4 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےتہران میں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں عوام کی بھر پور اور وسیع پیمانے پر شرکت درحقیقت دشمن کی ، دھمکیوں اور دباؤ کا مضبوط و مستحکم جواب ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نےتہران میں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ووٹ ڈالنےکے بعد کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں عوام کی بھر پور اور وسیع پیمانے پر شرکت درحقیقت دشمن کی ، دھمکیوں اور دباؤ کا مضبوط و مستحکم جواب ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی وسیع اور بھر پور شرکت درحقیقت انقلاب اسلامی کی حمایت کا مظہر ہے اور عوام کی انتخچابات میں بھر پور شرکت کے بغداد میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کو شکست دینے اور ناکام بنانے کے لئے دشمنوں اور ان کے عوامل ک طرف سے  سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اور انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا بہترین اور مناسب موقع ہے۔......./169